غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،01جنوری 2024کو جانے والے 917افغان شہریوں میں 301مرد، 214خواتین اور 402بچے اپنے ملک چلے گئے،01جنوری 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 456,562تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے،افغانستان روانگی کے لیے 46گاڑیوں میں 84خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی