i پاکستان

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار سے متجاوزتازترین

February 03, 2024

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جنوری 2023 سے 02 فروری 2024 تک مزید 2956 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 865 مرد، 793 خواتین اور 1298 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 121 گاڑیوں میں 148 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 81 ہزار 256 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی