پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17جنوری کو مزید 851غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 267مرد، 168خواتین اور 416بچے شامل ہیں،افغانستان روانگی کیلئے 74گاڑیوں میں 104خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17جنوری تک مجموعی طور پر 4لاکھ 70ہزار 396افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں،واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی