i پاکستان

پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، امریکاتازترین

February 06, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، پاکستانیوں کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہو۔ انہوں نے پر تشدد واقعات، انٹرنیٹ کی بندش اور اظہار رائے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی