i پاکستان

پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، ڈاکٹر شمشاد اخترتازترین

January 20, 2024

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ کراچی میں آئی پی او سمٹ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سمٹ کے شرکا نے ملک میں تجارت کے حوالے سے بہتر تجاویز دیں، آئی پی او سمٹ معاشی استحکام کیلئے بہتر راستے فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے، پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیپیٹل مارکیٹ کاغیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردارہے، مقامی وسائل کو متحرک بنانے کیلئے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، چینلجز کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے، مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اقدامات نتیجہ خیز ہیں انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے ایکسپورٹ میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی بہتری ضروری ہے، ہمارے اوپر بھاری ذمہ داریاں ہیں، کیپیٹل مارکیٹ سخت شرح سود پر ترقی نہیں کر سکتی، آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال زرعی ترقی 5 فیصد سے زائد جبکہ صنعتی ترقی 2 فیصد سے زائد رہے گی، کیپیٹل مارکیٹ زیادہ شرح سود میں بہتر پرفارم نہیں کرسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی