i پاکستان

پاکستان کے سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے، خواجہ آصفتازترین

July 02, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے،جہاں بھی ضروت پڑی امریکی اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کی۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلمشنٹ کا اہم کردار ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں ان کا کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کا یہ کردار اب فورملائز ہوگیا ہے، آج بھی ٹیم کے کیپٹن شہبازشریف ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج عدلیہ پر لوگ حملے کر رہے ہیں، 3 سال عدلیہ کمپرومائزڈ ہو چکی تھی۔انھوں نے خیبرپختون خوا حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج سوات میں دریا کے قریب تجاوزات گرائی جا رہی ہیں، یہ سب کچھ انہیں پہلے نظرنہیں آیا تھا؟۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کی ایک نہر کے پورے کنارے پر افغانیوں کا قبضہ ہے، افغانی وہاں ڈمپر لے کر آئے ہوئے ہیں، ڈمپر کراچی میں بھی بندے مار رہا ہے، لاہور میں بھی مار رہا ہے، ڈمپر سیالکوٹ میں بھی بندے ماررہا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ڈمپرجاپان سے اسکریپ کے ریٹ پر منگوائے جاتے ہیں، ڈمپرز 3 کنٹینرز میں منگوائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی