i پاکستان

پاکستان کے ذریعے امریکہ،ایران بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل ہوسکتی ہے، ٹرمپتازترین

March 30, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، خارگ پر قبضہ کرکے ایرانی تیل حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو اور برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کرلیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے میں کیوبا ناکام ہوجائیگا، ہم ان کی مدد کیلئے وہاں ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا امریکا نے ایران میں 13 ہزار اہداف پر بمباری کی ہے، تقریبا 3 ہزار باقی ہیں، میرا پسندیدہ آپشن ایرانی تیل پر قبضہ کرنا ہے، ایرانی برآمدی مرکز خارگ پر قبضہ کر سکتے ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ ایرانیوں کے پاس کوئی دفاع ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو رجیم چینج پہلے ہی ہو چکی ہے کیونکہ پہلی حکومت مکمل طور پر ختم کر دی گئی، تباہ کر دی گئی، وہ سب مر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری حکومت زیادہ تر ختم ہو چکی ہے اور تیسری حکومت میں ہم جن لوگوں سے نمٹ رہے ہیں وہ پہلے سے بالکل مختلف ہیں، ایک بالکل نیا گروہ ہے اس لیے میں اسے رجیم چینج سمجھوں گا، اور صاف بات یہ ہے کہ وہ کافی معقول رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ہمارے پاس رجیم چینج ہے، اس سے بہتر آپ اور کیا کر سکتے ہیں؟امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کا تیل لے سکتے ہیں اور ملک میں تیل کے بڑے مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ بھی کر سکتے ہیں، سچ یہ ہے کہ میرا پسندیدہ آپشن یہ ہے کہ ایران کا تیل لے لیا جائے لیکن امریکا میں کچھ بیوقوف لوگ کہتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کریں گے؟ وہ بیوقوف لوگ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی