پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام حکومت چند خاندانوں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے جو کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں، جب تک شریف اور زرداری خاندان بیرون ملک سے اپنی دولت پاکستان نہیں لائیں گے اس وقت تک ملک بیرونی سرمایہ کار بھی نہیں آئیں گے، غریب عوام کی بجائے بڑے مگر مچھوں سے ٹیکس وصول کیا جائے ،اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ انہیں مرضی کے حکمران منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے نہ ان کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے ،پاکستان کا نظام حکومت چند خاندانوں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے ، آج وفاق اور صوبوں میںپورے پورے خاندان اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی دولت بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں مسترد ٹولے کو اقتدار میں لائی وہ اب شریف اور زرداری خاندان کو اپنی دولت بھی پاکستان منقتل کرنے کی پابند کریںاور انہیں سختی سے کہا جائے کہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دینے سے قبل اپنی دولت پاکستان منتقل کریں،انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے عوام کی مشکلات کم کریں،غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے بڑے مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی