i پاکستان

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کا اعتراض ، طورخم سرحد بند کر دیتازترین

December 06, 2023

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم سرحد بند کر دی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کر رہے تھے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے اعتراض کرتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ جس سے درآمد ، برآمد ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بھی طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جس کے باعث تقریبا 10 روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت اور تجارت معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پاک افغان حکام کے درمیان مسلسل مذاکرات کے بعد سرحد کو کھول دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی