نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں حالیہ علاقائی اور سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران خاص طور پر اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران مذاکرات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ترجمان کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے تمام فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی