پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی،مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے ، جس کے لئے تیاریاں تیز کردی گئیں۔ امریکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ میں دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پاکستان نے سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا رائو نڈ بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے تاہم مذاکراتی مقام کیلئے دوسرا آپشن عمان یا پھر مشرق وسطی کا کوئی اور ملک بھی ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرارائو نڈ رواں ہفتے کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے جبکہ امریکی عہدیدار نے بھی توقع ظاہر کی ہیکہ فریقین معاہدے کیلئے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے رائو نڈ کی تیاریاں تیز ہوگئی ہے ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک معاہدے تک پہنچنے کے لیے براہِ راست بات چیت پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر واضح موقف دینے سے گریز کیا ہے۔اس حوالے سے وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور مذاکراتی ٹیم نے امریکی موقف اور ریڈ لائنز کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد ایران پر دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث تہران کی جانب سے معاہدے کی خواہش مزید بڑھ سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی