i پاکستان

پاکستان کی جوہری صلاحیت نے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا، رضوان سعید شیختازترین

May 29, 2025

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت نے روایتی فوجی عدم توازن کو متوازن کرکے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کی شہری آبادی کو نشانہ نہ بنا کر غیر معمولی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔رضوان سید شیخ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار کلیدی رہا، امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا، جنگ بندی کی شرائط میں کشمیر، دہشت گردی اور سندھ طاس سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت پر آمادگی شامل تھی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے امریکا، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہیں، پاکستان نئے معمول کے نظریئے کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوہری ماحول میں غیر ذمہ دارانہ رویہ تباہ کن اثرات کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی