i پاکستان

پاکستان کی کامیاب ثالثی کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کیلئے ویک اپ کال ہے،سنگاپورٹی وی رپورٹتازترین

April 18, 2026

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں موثر ثالثی کرکے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کرلی جو بھارت کیلئے ایک اہم سفارتی پیغام اور مثال بن گئی ہے۔اس حوالے سے سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کیلئے اسے ویک اپ کال قرار دے دیا ہے۔نشریاتی ادارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔دوسری جانب وائٹ ہائو س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ناقابلِ یقین حد تک موثر ثالثی کی ہے اور اسے پاکستان کے ذریعے جاری رکھنا اہم ہے۔ ادھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں جس کی بدولت ثالثی کے لئے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی