i پاکستان

پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم، تجزیہ کاروں نے مودی کو دھو ڈالاتازترین

April 08, 2026

پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔ ایک تجزیہ کارنے کہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعے پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتیکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے جنگ بندی کی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی