i پاکستان

پاکستان کی کوششوں نے ایران ،امریکہ کے مابین مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا،کینیڈین وزیر خارجہتازترین

June 18, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں رہنمائو ں نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن سٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی