i پاکستان

پاکستان کی پہلی خاتون نے کیمبرج یونیورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیےتازترین

May 27, 2025

پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ خان نے کیمبرج یونیورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ عبد الغنی نے کیمبرج یونورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے میٹریل سائنس اور میٹالرجی (Material science & Metallurgy) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔ماہیرہ خان کیمبرج یونیورسٹی میٹریل سائنسماہیرہ خان نے پاکستان سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے، انھوں نے ایراسمس منڈس اسکالرشپ کے تحت جرمنی اور فرانس سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے، کیمبرج یوینورسٹی میں ڈاکٹر ماہیرہ کی تحقیق ٹو ڈی میٹریلز پر مرکوز رہی۔انھوں نے جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا مطالعہ کیا، اور دوران تحقیق انھوں نے نیٹو فیبریکیشن میں مہارت حاصل کی، یہ پاکستانی خواتین کے لیے STEM کے میدان میں بڑی کامیابی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی