پاکستان کو ہیلتھ ٹورازم کا علاقائی مرکز بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ایس آئی ایف سی،وزارتِ صحت اور ہیلتھ ٹورازم ورکنگ گروپ نے ہیلتھ ٹورازم کے فر وغ کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے ۔منصوبے کے تحت دنیا بھرسے آنیوالے مریضوں کو پاکستان میں کم لاگت پرمعیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ہیلتھ ٹورازم کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی اورخصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم صحت کارڈ کے سی ای اومحمدارشدخان نے کہاکہ پاکستان میں علاج کی لاگت یورپ،امریکا، کینیڈا اورخلیجی ممالک کے مقابلیمیں بہت کم ہے،اوورسیزپاکستانیوں کوبھی سستی اورمعیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،صحت،سیاحت اورملکی خوشحالی کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کیلئے ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی