مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ملک میں سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی، پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلی خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے بطور خادم اعلی مثال قائم کی اب نوازشریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے کی کوئی مثال نہیں، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست ، بدتمیزی اور بدتہذہبی کا سلسلہ چار،پانچ سال سے جاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج مسلم لیگ ن کی قیادت کو درپیش ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق نئی حکومت فیصلہ کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی