i پاکستان

پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، امریکاتازترین

December 20, 2023

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔ ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی