پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیا کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیا کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیا کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی