i پاکستان

پاکستان کسٹمز کی کارروائی،کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار،بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبطتازترین

June 24, 2026

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، شنگھائی جانے والے ایک مشتبہ مسافر کو کسٹمز اسکیننگ کے دوران روکا گیا۔ابتدائی پوچھ گچھ پر مسافر نے اپنے پاس صرف 4 ہزار امریکی ڈالر ہونے کا دعوی کیا تھا، تاہم شک گزرنے پر جب مسافر اور اس کے سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان اور انڈر گارمنٹس سے مزید کرنسی برآمد ہوئی۔مسافر نے مذکورہ غیر ملکی کرنسی کو انتہائی مہارت سے سامان میں چھپا رکھا تھا، جبکہ اس کے انڈر گارمنٹس سے بھی 2 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق مسافر کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 ہزار امریکی ڈالر، 1,410 چینی یوآن اور 1,770 اماراتی درہم برآمد ہوئے ہیں۔برآمد کی گئی تمام غیر ملکی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کے سدباب اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس طرح ی مثر کارروائیاں آئندہ بھی سخت دلیری سے جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی