i پاکستان

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت میں ایک روز باقیتازترین

October 30, 2023

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائیگی۔ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔ 31 اکتوبرکے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادضبط کرلی جائیگی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افرادکی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی