ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اور ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں مدثر ٹیپو نے کہاکہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کیلئے اہم ہے۔ پاکستانی سفیر نے سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی