i پاکستان

پاکستان ہندو کونسل کے تحت اجتماعی شادیاں، 122 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلکتازترین

January 08, 2024

پاکستان ہندوکونسل کے تحت کراچی میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران 122جوڑے رشتہ ازدواج میں بند ھ گئے ۔ اجتماعی شادی کی تقریب کے دوران شادی شدہ جوڑوں میں سازوسامان اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر سربراہ پاکستان ہندوکونسل رمیش کمارنے کہاکہ 17سال میں 1500 سے زائدجوڑوں کی شادیاں کراچکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اقلیتی امور سندھ احمد شاہ نے کہا کہ سندھ میں زبردستی کی شادی پر قانون سازی تو ہوگئی مگر عمل درآمد کرنے میں مسائل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی