چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک نہیں جس نے انڈیا پر اپنے ہاں دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے۔ بلاول بھٹو نے منگل کے روز ایکس پر سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 2024 کی ایک ویڈیو شیئر کی جس وقت وہ وزیراعظم تھے۔ کینیڈین ٹی وی سی پیک کے اکائونٹ سے یہ پوسٹ پچھلے برس اس وقت کی گئی تھی جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کو قتل کیا گیا تھا۔اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے لیے ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور اسے دہشت گردی سے نمٹنے میں عالمی برداری کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سات برس کے دوران پہلی بار انڈیا کو جی سیون اجلاس میں مدعو نہیں کیا جا رہا، کیا یہ بھی پاکستان کا قصور ہے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی