i پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کاوفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ ، حکومت کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیاتازترین

June 23, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان وفاقی بجٹ پر معاملات طے پا گئے ۔پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی پی نے حکومت کو ووٹ کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا۔حکومت نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کے اکثر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اس سلسلے میں بلاول بھٹو کو بجٹ پر حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، چیئرمین پی پی نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد اور پنشن بڑھانے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے پی پی سرکاری ملازم کی بیوہ کو تا عمر پنشن ادائیگی کے مطالبے سے بھی دستبردار ہو گئی ہے، حکومت نے پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی