i پاکستان

پاکستان ریلوے پنجاب میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی، مفاہمت کی یادداشت پر دستخطتازترین

April 17, 2026

پاکستان ریلوے پنجاب حکومت کے تعاون سے صوبے میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی۔پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پنجاب حکومت کے تعاون سے نئے ٹریکس بچھانے کے علاوہ پرانے ٹریکس کوبہتر بنایا جائے گا،لاہور سے راولپنڈی تک پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو اپنا سفر سوا2 گھنٹے میں طے کرے گی ۔فاسٹ ٹرین کے علاوہ 8 لوکل روٹس پر بھی جدیدٹرینیں چلائی جائیں گی، پنجاب حکومت نئے روٹس کے لیے نئے انجن اور نئی کوچز مہیا کرے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ سے نارووال ، نارووال سے سیالکوٹ اور رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک نئی ٹرینیں چلیں گی جب کہ شیخوپورہ، جڑانوالہ اور شورکوٹ روٹ پر بھی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔اس کے علاوہ لالہ موسی، ملکوال اورسرگودھا روٹ،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ بھی ٹرین چلے گی، اس منصوبے میں کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک بین الصوبائی ٹرین بھی شامل ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے حادثات سے بچا ئوکیلئے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے، شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین پارکس بنائے جائیں گے، پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں 4 لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی