پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی پڑی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی