i پاکستان

پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا‘ افغان طالبانتازترین

September 19, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اس معاملے میں اہم کردار ادا کرے گا۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، تنازعات حل کرانے کے لیے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتیہیں۔ذبیح اللہ نے کہا کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کے لیے بہت محبت اور احترام ہے، امید ہے سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں موثر انداز میں جاری رکھیں گے، امید ہے سعودی حکام افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجود مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے، ہم سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ افغانستان سے ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغان طالبان پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی بھارتی پراکسیز اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی