i پاکستان

پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کا بجٹ میں مراعاتی پیکیج کا مطالبہتازترین

June 02, 2025

پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن (پاشا ) نے نئے بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے مراعاتی پیکیج اور 10 سال کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کا مطالبہ کیاہے جبکہ آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لگانے کی بھی درخواست کی ہے ۔پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی نے اپنے بیان میں کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،جن میں 60 کروڑ ڈالر صرف پاشا کی ممبر کمپنیاں پاکستان لارہی ہیں، آئی ٹی کمپنیز کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔ آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس فری وفاقی بجٹ دیا جائے اور کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے۔چیئرمین پاشا نے انڈسٹری کو 10 سال فکسڈ ٹیکس رجیم دینے اور رجسٹرڈ کمپنیوں پر صرف صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ چیئرمین پاشا کا کہنا ہے ریموٹ آئی ٹی ورکرز پر صرف ایک فیصد جبکہ کمپنی ملازمین پر 35 فیصد تک انکم ٹیکس ہے،اس امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ سجاد مصطفی نے فارن کرنسی ریونیو کی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا کہا مستقل پالیسیاں نہ بنائی گئیں تو پاکستان میں سرمایہ کاری لانا ممکن نہیں رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی