i پاکستان

پاکستان سفارتی کامیابی سے ہمکنار ، نتیجہ خیز صورتحال پیداکر نے کیلئے کوشاں ہے، رضوان سعید شیختازترین

April 28, 2026

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے پاکستان ایک معاہدہ کرا سکتا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد میں بھی کلیدی کردار ادا کر پائے گا۔ایک انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے ، اس میں دفاعی صلاحت کا بھی کردار ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا ہمارا کسی ملک کے داخلی معاملات سے کوئی غرض نہیں، پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، انہوں نے واضح کیا پاکستان مشرق وسطی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

سفیر رضوان سعید نے کہا پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران ، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہناتھا پاک امریکا تعلقات 8 دہائیوں سے تاریخی حقیقت ہیں، ان میں اتار چڑھائو آئے ہیں، سخت یا خطرناک موڑ بھی آئے ہیں، تعلقات کا مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہم نے ہر اس مشکل پر قابو پایا جس سے دوطرفہ تعلقات دوچار ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی