i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت15ستمبر کومنایا جائے گاتازترین

September 12, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت15ستمبر کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے اور جمہوریت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملکی ترقی میں جمہوریت کے کردار اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کے عالمی دن کے منانے کا اعلان کیا 15ستمبر 2008ء کو دنیا بھر میں پہلی مرتبہ جمہوریت کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی