i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامناتازترین

June 24, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی