i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی(تپدق) سے بچائو کا عالمی دن 24مارچ کو منایا جائے گاتازترین

March 21, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی(تپدق) سے بچائو کا عالمی دن 24مارچ کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصدمہلک اور اچھوت مرض ٹی بی کی علامات،اس سے بچائو اور علاج اور پرہیز وغیرہ کے متعلق عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام شعبہ طب سے وابستہ ماہرین ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کریں گے اور اس مہلک لیکن قابل علاج مرض کی وجوہات،علامات،علاج،پرہیز اس کے تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی