پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میںمختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے جبکہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر سال دو کروڑ درخت چوری کر لیے جاتے ہیں یہ درخت ایندھن کے طور پر گھروںمیں استعمال ہوتے ہیں جبکہ دنیا میں جنگلات کی کمی سے سیلاب اور خشک سالی کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی