i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گاتازترین

January 30, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی