i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میںدریائوں سے متعلق آگاہی کاعالمی دن(کل) منایا جائے گاتازترین

March 12, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریائوں سے متعلق آگاہی کاعالمی دن14مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدزیر سمند آبی حیات کو بچانے اور ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔دریائوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین دریائوں کے پانی اور آبی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی فراہم کریں گے اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے سمندروں، دریائوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاص خیال رکھیں، اور دریائوں میں پائی جانے والی مخلوق کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں،دریائوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال دریا میں میٹھے پانی کو ڈال کر عالمی سطح پر یکجہتی کے لیے یہ عالمی دن منایا جا تا ہے، تاہم پاکستان کا سب سے بڑا دریا، دریائے سندھ ریت اور سمندر کے کھارے اور کڑوے پانی کے باعث افادیت کھو رہا ہے،دریائے سندھ کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی