پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ جمعہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدعوام کو قدرتی آفات،حادثات،ناگہانی واقعات،سیلاب،آگ لگنے اورزلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادکی فراہمی جیسی سرگرمیوں کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی سیمینارز،واک،کانفرنسز،مذاکروں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی