i پاکستان

پاکستان سمیت کسی ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں، امریکہتازترین

November 22, 2023

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔  یہ بات ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے سوال پر کہی۔ انہوں نے کہا  امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ سکولز کیلئے چار ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی