i پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور وائس چیئرمین کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریتازترین

December 07, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی مرکزی صدر جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے،قاسم خان سوری، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور مشتاق احمد غنی بھی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی