i پاکستان

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ترجمان امریکی دفتر خارجہتازترین

August 02, 2023

ترجمان امریکی دفترخارجہ نے کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ میتھیوملرنے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔ میتھیوملرنے کہا ایسے حملے تمام پرامن اورجمہوری معاشروں کی توہین ہیں،دہشت گردگروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے ملکرکام کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی