i پاکستان

پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں، اعظم سواتیتازترین

August 07, 2023

سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اعظم سواتی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ تمام بنیادی حقوق اور اصولوں کو تباہ کیا گیا۔ ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی ہماری آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کا مقبول ترین لیڈرجعلی کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی