i پاکستان

پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے اور کاکروچ ہو، سلمان اکرم راجہتازترین

August 10, 2026

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے ہو، کاکروچ بھی کہا گیا، کہا جارہا ہے تمہارا لیڈر جیل میں ہے اس تک ہم ڈاکٹر بھی نہیں جانے دیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دیکر پاکستانی قوم کو دانستہ طیش دلایا جارہا ہے، اس وقت بے یقینی کی صورتحال ہے، بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب تھی تاہم اب ان کی صحت ٹھیک ہوئی ہے، خان صاحب کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق تصدیق ضروری ہے، ذاتی معالجین باہر آکر کوئی سیاسی بات نہیں کرتے پھر بھی رسائی کیوں نہیں دی جارہی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی