i پاکستان

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری،   بحری شعبے کے بڑے منصوبوں کیلئے 6 سے 9 ارب ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری تجاویز موصول ہوئی ہیں،  جنید انوار چودھریتازترین

August 28, 2026

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، بحری شعبے میں 6 سے9 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کی راہموار ہوگئی، خلیجی خطے میں بدلتی شپنگ سرگرمیوں کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحری شعبے کے بڑے منصوبوں کیلئے 6 سے 9 ارب ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری تجاویز موصول ہوئی ہیں، سرمایہ کاری منصوبوں میں کارگو ٹرمینلز، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز کی تعمیر شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث پاکستان کو عارضی متبادل نہیں بلکہ مستقل علاقائی میری ٹائم ہب بنائیں گے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال بحری شعبے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث تقریبا 39.6 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا۔

اپنے بیان یمں جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ سہولیات، آف ڈاک ٹرمینلز اور اضافی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت تیار کی جا رہی ہے، ہمارا مقصد صرف جی ڈی پی میں حصہ بڑھانا نہیں بلکہ میری ٹائم سیکٹر کو زرمبادلہ، صنعتی ترقی اور روزگار کا بڑا ذریعہ بنانا ہے۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ حکومت نے 2047 تک پاکستان کی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ماہرین کے مطابق بحری شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید منصوبے پاکستان کو عالمی تجارت، معاشی ترقی اور علاقائی روابط کا مضبوط مرکز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی