i پاکستان

پاکستانی متحد، سیسہ پلائی دیوار، بھارتی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدتازترین

May 29, 2025

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم آج ایک متحد قوم ہے اور سیسہ پلائی دیوار ہے، ہم ہندوستانی تسلط یا بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ الہ آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی تو مودی اس قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر پائے گا، پہلگام واقعہ ہندوستان کی انٹیلی جنس، آرمی اور سکیورٹی اداروں کی نااہلی تھی۔ملک احمد خاں نے کہا کہ مودی کی شدت پسندی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگا ہوا ہے، مودی کی سوچ ہٹلر سے ملتی ہے، پوری دنیا سے تحقیقات کے ایکسپرٹ سے پہلگام کی تحقیق کی پیش کش کی گئی اس کے بدلہ میں سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد پانی پاکستان کا حق ہے، کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مودی دو ملکوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کو نہیں مانتا، جو معاہدے 65 اور 71 کی جنگ میں نہیں ٹوٹے یہ ان کو توڑنے کی دھمکیا دیتا ہے۔ملک احمد خاں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ثبوت مانگا تو ہماری درسگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے شاہینوں نے معرکہ حق میں جس بہادری کا ثبوت دیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی