i پاکستان

پاکستانی نوجوان کی خاطر سویڈن کی خاتون سوات پہنچ گئی، اسلام قبول کرلیاتازترین

September 15, 2023

پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ تازہ واقعے میں سویڈن کی رہائشی خاتون سوات پہنچ گئی،چارباغ کے 23سالہ احمد شاہ کی محبت میں پاکستان آنے والی 44سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں،احمد شاہ کا تعلق سوات کے علاقہ آلہ آباد چارباغ سے ہے اور وہ بی ایس انگلش کا طالب علم ہے،دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی جس کے بعد محبت کا رشتہ استوار ہوا جبکہ نکاح کے بعد خاتون اور احمد شاہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی