i پاکستان

پاور سیکٹر میں جدت، پبلک سیکٹر میں پہلی بار ڈیٹا گورننس کونسل قائم کردی گئیتازترین

June 11, 2026

ملک میں پاور سیکٹر میں جدت اور موثر حکمرانی کے فروغ کیلئے پبلک سیکٹر کی پہلی ڈیٹا گورننس کونسل قائم کر دی گئی۔ ترجمان پاورڈویژن کے بیان کے مطابق ماضی میں مختلف اداروں کی جانب سے متضاد اعداد و شمارجار ی کئے جانے کے باعث پالیسی سازی اورمنصوبہ بندی میں مشکلات پیش آتی رہی ہیں، کمزورکوالٹی کنٹرول اور ناقص ڈیٹا سیکیورٹی نے رپورٹنگ کے نظام کو بھی متاثر کیا۔پاورڈویژن کے مطابق نئی ڈیٹا گورننس کونسل کوعالمی معیار کے مطابق تشکیل دیاگیا ہے، جس کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہی مستند اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کر سکیں گے،اس اقدام سے بجلی کی طلب کا زیادہ درست تخمینہ لگانے، ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرنے اور انفراسٹرکچر کی ترقی و وسائل کے موثر استعمال میں نمایاں بہتری آئے گی۔سرمایہ کاروں کو تصدیق شدہ اور قابلِ اعتماد ڈیٹا تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی،جس سے توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنے گا اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی