i پاکستان

پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس،وکیل پی ٹی آئی نے جواب کیلئے وقت مانگ لیاتازترین

November 28, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس میں وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا، وکیل کا کہنا تھا کہ جواب جمع کرانے کیلئے وقت درکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی