سیالکوٹ میں اپنے اغوا کا ڈرامہ کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کاکہناہے کہ نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور اپنے والد سے رہائی کے بدلے 15لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا، نوجوان کو لاہور سے اس کے دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان پب جی گیم کھیلتا تھا، گیم اکانٹ کے لیے 10 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اسی لیے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا بیٹھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی