i پاکستان

پی آئی اے کے دوحہ جانیوالے طیارے میں خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگتازترین

October 10, 2023

پشاور سے دوحہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہو گئی جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔ ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں تاہم طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پشاور کے مسافر پی آئی اے کے متبادل طیارے میں کراچی سے دوحہ روانہ ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی